مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بےنتیجہ اور بہودہ بمباری کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کا مکروہ اور منحوس چہرہ دنیا میں سامنے مزید نمایاں ہوگیا ہے ادھر سکیورٹی کونسل نے یمن کے بحران کو ختم کرنے پر تاکید کی ہے۔
سکیورٹی کونسل کے تمام ارکان نے بان کی مون کی درخواست سے موافقت کی ہے جس میں یمن کے بحران کو حل کرنے اور وہاں طبی اور غذائی امداد پہنچانے پر تاکید کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے لیکن عالمی برادری یمن پر سعودی عرب کے ہولناک اور بھیانک جرائم پر بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےاور اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ چھوٹے شیطان سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کےجنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
آپ کا تبصرہ